پیدائشی کٹے پھٹے ہونٹ اور تالو کے بچوں کا مفت طبی معائنہ و آپریشن کیمپ
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 13, 2025
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) ادارہ فیضانِ ربانی و ربانی فاونڈیشن کے زیر اہتمام ماضی میں مورخہ 14 ستمبر 2014ء کو پہلا، 19مارچ 2017ء کو دوسرا اور 18 نومبر 2018ء کو تیسرا، 15مئ 2022ء کو چوتھا، 9جون 2024ء کو پانچواں عظیم الشان فری(مفت) طبی معائنہ و آپریشن کیمپ مالیگاؤں میں منعقد کیا جاچکا ہے۔
اس مرتبہ مورخہ 15 جون 2025ء بروز اتوار، صبح دس(۱۰) بجے تا دوپہر ایک (۱)بجے، اسکس لائبریری ہال( اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے سامنے) مالیگاؤں میں یہ کیمپ منعقد ہو رہا ہے۔
جلگاؤں شہر کے آستھا پلاسٹک و کاسمیٹک سرجری سینٹر کے مشہور و معروف، ماہر پلاسٹک سرجن، اب تک بارہ ہزار سے زائد مرجھاۓ ہوۓ چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے، مہاراشٹر میں اپنے سینٹر سے بہترین خدمات پیش کر کے نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والے، ڈاکٹر سریش چودھری صاحب مریضوں کا چیک اپ کریں گے اور آپریشن کی تاریخ دیں گے-
مفت جانچ، مفت آپریشن، مفت دوائیں، مکمل ٹریٹمنٹ، کھانا و رہائش کیساتھ ہی ضرورتمندوں کو جلگاؤں آنے و جانے کا کرایہ بھی دیا جائے گا- اس کیمپ کی صدارت محترم الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر صاحب، جبکہ افتتاح عابد سوڈا والا صاحب فرمائیں گے-
ادارہ فیضان ربانی و ربانی فاونڈیشن کے صدر رضوان ربانی سر نے بتایا کہ ادارہ ھذا کے تحت تعلیمی، سماجی، دینی، ملی، طبی و فلاحی خدمات بھی انجام دی جا رہی ہیں-
اپنے اسلاف کی سماجی و ملی خدمات کے سلسلے کو دراز کرتے ہوئے شبینہ مدارس، تعلیم بالغاں اور جدید عصری تعلیم کے رہنمایانہ پروگرام بھی وقتاً فوقتاً منعقد کیے جاتے رہے ہیں اور ان شاءاللہ منعقد کیے جاتے رہینگے- ربانی د اسکالر یوٹیوب چینل پر ڈاکٹر موصوف کا انٹرویو ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ اور مفاد عامہ کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس فری میڈیکل کیمپ کی معلومات پہنچانے کی گذارش رضوان ربانی سر نے کی ہے-