مالیگاؤں ،اعظمی محمد یاسین محمد عمر صاحب کا اعزاز و استقبال
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 14, 2025
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) بال بھارتی اُردو لسانی کمیٹی کی صدارت تفویض کیے جانے پر انجمن ترقی اُردو ہند شاخ مالیگاؤں کے صدر و اراکین نے محترم اعظمی محمد یاسین اور ان کے والد بزرگوار "اعظمی محمد عمر صاحبان کی تہنیت، اعزاز و استقبال کیا-
اس موقعے پر اراکین انجمن رضوان ربانی سر، ڈاکٹر مبین نذیر، ڈاکٹر احمد ایوبی، ڈاکٹر شکیلہ سید، خیال انصاری (سیکرٹری)و پروفیسر عبدالمجید صدیقی (صدرِ انجمن) صاحبان نے بہ نفس نفیس اعظمی محمد یاسین محمد عمر صاحب کے مکان پر پہنچ کر شال، پھول ہار، تہنیتی کلمات اور ڈاکٹر احمد ایوبی کی سرپرستی میں ترتیب شدہ کتاب شناس نامہ جمہور پیش کرکے نیک خواہشات کا اظہار اور استقبال کیا گیا- اس موقعے پر دو اراکین ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی و ڈاکٹر ساجد انصاری صاحبان مقدس سفر حج میں مصروف ہیں اور دو اراکین یعقوب ایوبی سر و اسماعیل وفا صاحبان ذاتی مصروفیات کی بناء پر اس مختصر مگر اہم تقریب کا حصہ نا بن سکے- ش ن الف انجمن ترقی اُردو ہند شاخ مالیگاؤں