شہر میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اور لوگوں کو خودکشی جیسے سنگین گناہ سے واقف کرانے کے لیے آئندہ ہفتے شہر بھر کی مساجد میں خودکشی کا گناہ اور اس کی روک تھام کے موضوع پر مشترکہ خطاب ہوگا.
ان شاءاللہ
مقررین کی معروف تنظیم گلشن خطابت کے تمام ہی اراکین خودکشی کے موضوع پر خطاب کریں گے ، لہذا شہر کے تمام ائمہ و مقررین سے بھی گزارش ہے کہ بلا تفریق مسلک و مکتب فکر نماز جمعہ سے قبل اس موضوع پر مشترکہ خطاب کریں اور شہر میں پیش آچکے خودکشی کے واقعات اور ان کے اسباب کے تناظر میں تفصیل کے ساتھ خودکشی کی وجوہات اور ان کے تدارک پر روشنی ڈالیں نیز اس سلسلے میں اہل خانہ اور سماجی تنظیموں کی ذمہ داریوں کو بھی اجاگر کریں۔
خودکشی کے موضوع پر مدلل و مفصل تقریری مواد حاصل کرنے کے لیے مقررین اس وہاٹس ایپ نمبر پر میسج کریں:
8446393682