مبارکبادی و تحسینی تحریر برائے جناب راشد احمد قمرالدین شیخ
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 21, 2025
0
share
علم ایک ایسی روشنی ہے جو اندھیروں کو مٹا دیتی ہے، اور کامیابی ایک ایسا چراغ ہے جو محنت و لگن سے روشن ہوتا ہے۔ جناب راشد احمد قمرالدین شیخ نے NET(نیشنل ایلجیبلیٹی ٹیسٹ) میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے صرف اپنی قابلیت کا لوہا نہیں منوایا بلکہ اپنے خاندان، اساتذہ، اور شہر مالیگاؤں کا بھی نام روشن کر دیا۔
یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، علم دوستی اور خلوص نیت کا ثمر ہے۔ موصوف معروف و محترم شخصیت، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے سابق اسسٹنٹ کمشنر جناب قمرالدین شیخ صاحب کے ہونہار فرزند ہیں، جن کی تربیت اور دعاؤں نے ان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی۔ راشد احمد نے اپنی ابتدائی تعلیم شیخ عبد الودود پرائمری اسکول سے حاصل کی، اور پھر اپنی ذہانت و لیاقت کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں کامرس شعبہ میں بارہویں جماعت کے ٹاپر رہے۔ ان کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کے تعلیمی سفر کا ایک سنہرا سنگ میل ہے بلکہ نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال بھی ہے۔ ایسے طلبہ ہی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں جو علم کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ترقی کی نئی راہیں ہموار کرتے ہیں۔ ہم دل کی گہرائیوں سے جناب راشد احمد کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں زندگی کے ہر میدان میں کامیابیاں عطا فرمائے، ان کے علم میں برکت دے، اور انہیں ملت کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔ والسلام و بالتحیۃ حافظ، ڈاکٹر احمد طلحہ عثمانی۔۔ اسسٹنٹ پروفیسر، بھاؤ صاحب ہیرے میڈیکل کالج، دھولیہ