اہم سیمینار برائے قانونی معلومات میں شرکت کی درخواست ہے۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 16, 2025
0
share
الحمدللہ وفاق المدارس والمکاتب مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام مورخہ 17 اگست مطابق 22 صفر المظفر 1447 بروز اتوار صبح 10 بجے سے ظہر تک شہر مالیگاؤں میں جاری مدارس اسلامیہ اور مکاتب قرآنیہ کا ایک اہم سمینار حبیب لانس میں منعقد کیا جارہاہے جس میں مدارس اسلامیہ کو درپیش چیلنجز کا قانونی حل پیش کیا جائے گا (ان شاءاللہ) اس پروگرام کی صدارت وفاق المدارس مالیگاؤں کے صدر محترم حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی قاسمی دامت برکاتہم فرمائیں گے (ان شاء اللہ) اسی طرح محترم ایڈوکیٹ مومن مصدق صاحب مدارس اسلامیہ کو درپیش چیلنجز اور ان کا قانونی حل اس عنوان پر رہنمائی فرمائیں گے اور سابق اسسٹنٹ کمشنر محترم اخلاق احمد فضل الرحمن صاحب رجسٹریشن کیوں ضروری اور کیسے کروایا جاتا ہے اس عنوان پر رہنمائی کریں گے اسی طرح محترم جناب ایڈوکیٹ سوربھ جین صاحب اور ایڈوکیٹ عابد انصاری صاحب آڈٹ وغیرہ کے متعلق مکمل معلومات فراہم فرمائیں گے (ان شاء اللہ) لہذا ہم صدر واراکین وفاق المدارس والمکاتب مالیگاؤں تمام ہی مدارس اسلامیہ اور مکاتب قرآنیہ کے نظماء وصدور اور وہاں کے دو ذمہ داران سے انتہائی مؤدبانہ درخواست کرتے ہیں کہ اس بامقصد سیمینار میں ضرور شرکت فرمائیں اور پروگرام میں پیش کی جانے والی معلومات کی روشنی میں قبل از وقت اپنے اپنے مدارس اسلامیہ اور مکاتب قرآنیہ کو مکمل قانونی بنانے کی فکر فرمائیں شکریہ۔ درخواست کنندہ صدر واراکین وفاق المدارس والمکاتب مالیگاؤں۔