سر سید احمد خان اردو جونیئر کالج میں یومِ آزادی کا شاندار جشن
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 16, 2025
0
share
امڑاپور:(شعیب اللّه خان) سر سید احمد خان اردو جونیئر کالج میں حکومت ہند کے سرکلر کے مطابق 13 اور 14 اگست کو پرچم کشائی اور 15 اگست کو یومِ آزادی کا شاندار جشن منایا گیا۔ اس پروقار تقریب کی صدارت پرنسپل ظفر پٹیل سر نے کی۔ مہمانانِ خصوصی کے طور پر ادارے کے صدر شیخ اعظم صاحب اور سابق فوجی اعجاز پٹیل صاحب بھی موجود تھے۔ پرچم کشائی امڑاپور کی بااثر اور معزز شخصیت عبدالشکور صاحب کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس کے بعد طلبہ و طالبات نے مختلف تہذیبی اور ثقافتی رنگارنگ پروگرام پیش کیے، جن میں قومی نغمے، ڈرامے اور تقریریں شامل تھیں۔ ان پروگراموں نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ صدر شیخ اعظم صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ "آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کی قدر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ ہمیں اپنے ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔" پرنسپل ظفر پٹیل سر نے کہا کہ "یہ جشن ہمیں ہمارے مجاہدین کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ تعلیم اور محنت کے ذریعے ہی ہم ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔" اس تقریب کے تمام انتظامات عبدالرحمن سر نے کیے، اور ان کی معاونت شعیب اللہ خان سر نے کی۔ پروگرام میں دیگر اساتذہ کرام نے بھی پرجوش تقاریر کیں، جن میں رضوان اللہ خان سر، محمد عابد سر، محمد معین اختر سر، عبدالرحمن خان سر، شیرین ناز میڈم اور شعیب اللہ خان سر شامل ہیں۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے میں غیر تدریسی عملے نے بھی اہم کردار ادا کیا، جن میں توفیق سر، جواد دانش سر، اور سمیر سر شامل ہیں۔ یہ جشن نہ صرف آزادی کا جشن تھا بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت تھا کہ ہر طبقے کے لوگ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہیں۔