بورنار (پریس ریلیز)علاقہ خاندیش کے معروف ادارے اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام قصبہ بورنار میں جاری عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں تمام طلبا کی طبی جانچ عمل میں آئی۔ طلبا کی طبی جانچ کے لیے سول اسپتال سے ڈاکٹر امیش پاٹل، ڈاکٹر لینا بڈگجر اور آرتی پاٹل (A.N.M) کی ٹیم آئی تھی۔ سب سے پہلے اسکول کے صدر مدرس سلیم شاہ سرنے ڈاکٹروں کی ٹیم کا استقبال کیا۔بعد ازاں سائنس کلب کے انچارج عارف محمد خان نے اچھی صحت کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ سائنس کلب کے دیگر اساتذہ روشن سر اور امیر سر نے طلبا کی جانچ کے لیے نظم و ضبط کا انتظام کیا۔ڈاکٹر امیش پاٹل نے اسکول کے تمام لڑکوں کی جبکہ ڈاکٹر لینا بڈگجر نے تمام لڑکیوں کی جانچ کی۔ ضرورت کے مطابق طلبا میں داوائی کی تقسیم کا کام آرتی پاٹل نے کیا۔اس میڈکل کیمپ کو کامیاب بنانے میں مظہر سر،فیروز سر،جواد سر ،عابد سر،امیر سر اور صادق نے بھر پور تعاون کیا۔ غیر تدریسی عملہ نے اس کیمپ کے انتظامات کے لیے محنت۔آخر میں صدر مدرس سلیم شاہ سر نے ڈاکٹر امیش پاٹل اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔