کاش ہم کسی مسلم گھرانے میں پیدا ہوتے۔۔ مولانا سجاد نعمانی صاحب از قلم ۔قاری حفیظ الرحمان شمسی مالیگاؤں 8530489266
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 23, 2025
0
share
دنیا کے سینکڑوں فلاسفر سائنسدان مل کر زندگی گذارنے کا کوئی اصول قانون بنائے اس کے اندر وہ خیر و برکت نہیں آ سکتی جو رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں میں موجود ہے۔
ایک ایک سنت میں ایسی خیر و برکت ہے کہ ادمی اگر اس پر عمل کر لے اس کو دنیا اور اخرت کی کامیابی مل جائے گی۔ الحمدللہ 22 نومبر بروز سنیچر 2025 سلیمانی مسجد میں محترم عطاء الرحمن ابن سراج احمد کا نکاح الحاج عنایت اللہ سعید محمود شکاری کی دختر نیک اختر عالیہ کے ساتھ انجام پایا۔ اس نکاح میں قاری حفیظ الرحمن شمسی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک میں مسلمان بہت سارے مسائل سے دوچار ہیں۔ اگر ہم اس ملک میں صرف نکاح میں سے جہیز کی منحوس رسم کو اگر ختم کرتے ہیں فضول خرچی ختم کرتے ہیں بارات لے جا کر لڑکی والوں کے یہاں دعوت طعام کا ۔۔ہوٹل کا ۔۔ٹھہرنے کا ۔۔ناشتے کا توشے کا۔۔ بوجھ جو ڈالتے ہیں اس کے بغیر اگر کیا جائے تو نکاح بالکل اسان ہو جائے گا۔ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس نکاح میں برکت ہوگی جو نکاح اسانی سے ہو جائے مسلم پرسنل لابورڈ تمام مکتبہ فکر کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جو مسلمانوں کی رہنمائی کر رہا ہے ان کی یہ تجویز ہے کہ نکاح کو اسان کیا جائے۔ مسنون طریقے پر کیا جائے بیٹی کو جہیز نہ دیا جائے الحمدللہ بہت سارے لوگ عمل کر رہے ہیں ہم کو اس کے اوپر غور کرنا چاہیے مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب جو مسلم پر سنل لاءبورڈ کے ترجمان ہیں انہوں نے ایک واقعہ بیان کیا کہ میں ایک شادی میں گیا تھا وہ مسلمان غیر مسلموں کو بھی دعوت دیا تھا غیر مسلم خواتین بھی مدعو تھی عصر بعدلڑکے والے چار پانچ لوگ ائے لڑکی والوں نے چائے بسکٹ چوڑا سے ضیافت کی نکاح ہوا مغرب بعد دلہن لے کر چلے گئے۔ دو گریجویٹ غیر مسلم لڑکیاں دلہن کی ماں کے پاس ائے اور کہنے لگے آنٹی ہم نے تو نہیں دیکھا کہ لڑکی کو رخصت کرتے وقت جہیز دیا گیا پہلے دے دیے یا بعد میں دیں گے دلہن کی ماں نے کہا کہ بیٹی اسلام میں جہیز مشرکانہ رسم ہے قران نے لڑکیوں کو بہنوں کو بیٹوں کو بھائیوں کو میراث میں سے جائیداد میں سے حصہ مقرر کیا ہے یہ فرض ہے وہ دونوں گریجوئیٹ لڑکیاں غیر مسلم کہنے لگی کاش ہم کسی مسلم گھرانے میں پیدا ہوتے تو ہماری بھی شادی اتنی اسانی سے ہو جاتی۔ اس موقع پر مولانا غلام محمد وستانوی لائبریری کی جانب سے دونوں خاندانوں کو بہت بہت مبارکباد پیش کی گئی نئے جوڑے کے لیے دعا اللہ تعالی دنیا اور اخرت میں اس نئے جوڑے کو خوشی بھری زندگی نصیب فرمائے اور اس مجلس میں نکاح عبادت ہے جہیز کی شرعی حیثیت تقسیم کی گئی.