کھام گاؤں ، عبدالرحمن فارِض کو قومی سطح پر ’’مثالی معلم‘‘ کا اعزاز جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں کی جانب سے پرتپاک استقبال
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 24, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) 23 نومبر بروز اتوار بعد نمازِ مغرب ضیاء کالونی مسجد میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نگر پریشد اردو اسکول نمبر 4 کے معلم عبدالرحمن فارِض کو قومی شکشک سنگھ کی جانب سے دہلی میں نیشنل سطح کے "مثالی معلم" ایوارڈ سے نوازے جانے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس خوشی کے موقع پر جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں کی جانب سے فارِض صاحب کا شال و بُکے پیش کرکے امیرِ مقامی ظفر عبید انصاری کے دستِ مبارک سے پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ تقریب میں موجود معزز شخصیات اور اہلِ محلہ نے فارِض صاحب کی تعلیمی خدمات، اخلاقی کردار اور بچوں کی تربیت کے لیے ان کی مسلسل محنت کو سراہا۔ اس موقع پر محمد اظہارالحق فاروقی سر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ “حق بہ حقدار رسید” کا اطلاق ایسے ہی محنتی، دیانتدار اور ذمہ دار اساتذہ پر ہوتا ہے، جو اپنے پیشے کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فارِض صاحب کا یہ اعزاز پورے شہرِ کھام گاؤں کے لیے باعثِ فخر ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے فارِض صاحب کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔