خانقاہ رحمانیہ مالیگاؤں کے زیر اہتمام سالانہ سہ روزہ اصلاحی مجلس
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 14, 2026
0
share
موجودہ دور میں نیک اعمال میں کمی اورگناہوں کی کثرت کا بنیادی سبب دلوں میں دنیاکی محبت کا سماجانااور فکر آخرت کاکمزورہوجانا ہے، حدیث شریف کے مطابق دنیا کی محبت ہر برائی کی جڑہے،خانقاہوں میں منعقدہونے والی اصلاحی وتربیتی مجالس میں دنیاکی بے وقعتی اور آخرت کی اہمیت کو واضح کیاجاتاہے،جس کے نتیجے میں دنیا کی محبت مغلوب اور آخرت کی فکر غالب ہوتی ہے،پھر نیک اعمال کی انجام دہی اور گناہوں سے اجتناب کی توفیق ملتی ہے۔ اسی مقصد کے تحت خانقاہ رحمانیہ مالیگاؤں کے زیراہتمام اصلاحی و تربیتی مجالس کاانعقاد ہوتا ہے،جس میں شہر و بیرون شہر سے بڑی تعداد میں مریدین و متوسلین خانقاہ رحمانیہ وبرادران اسلام شرکت کرتے ہیں،اس سلسلےمیں یہ اطلاع دیتےہوئےمسرت ہورہی ہےکہ مورخہ 27/28/29 جنوری 2026ء بروز منگل،بدھ، جمعرات خانقاہ رحمانیہ کے زیر اہتمام سالانہ سہ روزہ اصلاحی مجلس شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتہم (خلیفہ حضرت مولانا شاہ محمد ولی رحمانی صاحب نور اللہ مرقدہ)کی سرپرستی میں منعقد ہوگی ان شاءاللہ اہلیان شہر سے گذارش ہے کہ اس روحانی و عرفانی مجلس میں ضرور شرکت فرمائیں۔ منجانب: متوسلین خانقاہ رحمانیہ، مالیگاؤں