عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں دینیات کوئز مقابلے کا شاندار انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 21, 2026
0
share
بورنار (پریس ریلیز) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام قصبہ بورنار میں جاری عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت کے فروغ کے مقصد سے دینیات کوئز مقابلے کا نہایت شاندار اور منظم انعقاد عمل میں آیا۔ اس دینی و تعلیمی سرگرمی میں جماعت پنجم تا دہم کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ مقابلے کو منصفانہ بنانے کے لیے طلبہ کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔پنجم تا ہفتم اول گروپ اور ہشتم تا دہم دوم گروپ۔ یہ دینیات کوئز تحریری شکل میں منعقد کیا گیا، جس میں اول گروپ کے لیے کے20 معیاری سوالات اور دوم گروپ کے لیے کل25 سوالات شامل تھے جو اسلامی عقائد، عبادات، سیرتِ نبوی ﷺ، اخلاقیات اور بنیادی دینی معلومات پر مشتمل تھے، جن کے ذریعے طلبہ کی دینی استعداد کو پرکھا گیا۔ یہ مقابلہ اسکول کےانچارج صدر مدرس عارف محمد خان کی نگرانی میں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پایا۔ دینیات کمیٹی کے صدر شیخ امیر حمید نے اس پروگرام کی تیاری اور کامیاب انعقاد کے لیے نمایاں محنت کی۔ ممتحن کے فرائض شیخ جواد انجم اور شیخ روشن جعفرنے پوری دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیے۔ جونئیر گروپ سے ارم اقبال پٹیل(ہفتم)تمنا مشتاق کھاٹک ( ہفتم)ان طالبات نے اول پوزیشن حاصل کیں۔ساتھ دوسرا مقام حاصل کرنے والی طالبات جویریہ عقیل دیشمکھ(ششم)اور ضیاء فاطمہ زبیر کھاٹک(ششم) رہیں۔ سینئر گروپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول مقام صائمہ رئیس پٹیل (دہم) اور دانیہ عبدالرحیم دیشمکھ(دہم) نے حاصل کیا، جبکہ دوسرا مقام طالبات خدیجہ صادق دیشمکھ(نہم) اور عرشیہ فقیرا کھاٹک کے حصے میں آیا۔ کامیاب طالبات کو اساتذہ اور حاضرین کی جانب سے بھرپور داد دی گئی۔ساتھ ہی انعامات دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ اساتذۂ کرام نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دینی مقابلے طلبہ میں دینی شعور، اخلاقی قدروں اور مثبت کردار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسکول انتظامیہ نے تمام منتظمین، اساتذہ اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے بامقصد پروگرام منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔پروگرام کی کامیابی میں دیگر اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کا تعاون حاصل رہا۔