مدرسہ دارالسعادہ ( مسجدبنی عقیل) کے طالب علم کی آل مالیگاؤں مسابقہ مکمل حفظ قرآن کریم میں اول نمبر سے کامیابی
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 25, 2026
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مورخہ 22 جنوری 2026 بروز جمعرات انجمن محبان مسابقہ حفظ قرآن کریم کے زیر اہتمام اٹھارہواں عظیم الشان آل مالیگاؤں مسابقہ حفظ قرآن کریم کا انعقاد ہوا۔ اِس مسابقہ میں شہر کے تمام مدارس و مکاتب کے طلباء شریک رہے۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ ہمارا اپنا محبوب ادارہ مدرسہ دارالسعادہ مسجد بنی عقیل کے ہونہار طلباء بھی شریک ہوئے۔ فرع ثانی یعنی پارہ 1 تا 20 میں محمد زید محمد نعیم نے شاندار تلاوت کرتے ہوئے اول نمبر کے حقدار ہوئے۔ اسی طرح فرع ثالث یعنی پارہ 1 تا 30 میں مسعود الرحمن عتیق الرحمن اعزازی انعام کے حقدار پائے اور فرع اول یعنی پارہ 1 تا 10 میں محمد زید محمد عبداللہ اعزازی انعام کے حقدار پائے الحمدللہ ثم الحمدللہ ان تینوں طالب علم نے اپنے ادارے کا ، جمیع اساتذہ کرام کا اور ذمہ داران مدرسہ کا ،اپنے والدین کے ناموں کو روشن کیا ۔ آخر میں اللہ سے دعاگو ہیں کہ اللہ پاک اسی طریقے سے مدرسہ ھذا کو دن دوگنی رات چوگنی ترقیات سی نوازے . . آمین ثم آمین جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء منجانب: جمیع اساتذہ کرام وذمہ داران مدرسہ دارالسعادہ مسجد بنی عقیل مالیگاؤں