ساکھر کھیرڈا ، ضلع پریشد اردو اسکول میں کرکٹ مقابلے کامیابی سے انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 25, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) 23 جنوری 2026 کو ضلع پریشد اردو اپر پرائمری اسکول ساکھر کھیرڈا، ضلع بلڈانہ میں کرکٹ مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں اسکول کی مختلف جماعتوں کی ٹیموں نے حصہ لیا اور تمام میچز اسکول کے کھیل کے میدان میں کھیلے گئے۔
طلبہ کی بڑی تعداد نے میچز کا مشاہدہ کیا اور ٹیموں کی پرجوش حوصلہ افزائی کی۔ مقابلے کے دوران کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، اور آخر میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا گیا۔ اسکول انتظامیہ نے بھی تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ یہ کرکٹ مقابلہ نظم و ضبط اور کھیلوں کے جذبے کی بہترین مثال ثابت ہوا۔ اسکولی انتظامیہ کمیٹی کے صدر عقیل مولانا اور دیگر ممبران اس موقع پر موجود رہے، جبکہ تمام مقابلے صدر مدرس محمد اشفاق شیخ نور سر کی نگرانی میں کامیابی سے مکمل ہوئے۔ اس کھیل کے انعقاد میں یونس پٹیل سر، صادق سر، فیض اسلام سر، اکبر خان سر، شیخ رفیق سر، شیخ عقیل سر، وسیم دیشمکھ سر، عظیم شیخ سر، مظہر خان سر، سیّد مظفر سر، امین شیخ سر، طوبی ناہید باجی، سمیہ رحمان باجی اور ادیبہ فاطمہ باجی نے انتھک محنت کی۔