صفہ مکتبِ اسلامی، پٹھان پورہ ریسوڑ میں پہلے تعلیمی و تربیتی جلسے کا کامیاب انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
فروری 19, 2026
0
share
واشم (محمد شاکر ہمدرد) جماعت اسلامی ہند کے زیرِ انتظام چلنے والے صفہ مکتب اسلامی، پٹھان پورہ ریسوڑ کا پہلا تعلیمی و تربیتی جلسہ مورخہ 12 فروری 2026 بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب نہایت شاندار اور منظم انداز میں صدرِ جلسہ شیخ وقار صاحب (ناظم ضلع، جماعت اسلامی ہند واشم) کی زیرِ نگرانی خوش اسلوبی سے منعقد ہوا۔
جلسے میں بطورِ مہمانِ خصوصی محمد مصطفی صاحب، شیخ عرفان صاحب (مدرس)،شیخ محسن صاحب (مدرس)،وسیم احمد خان صاحب اور امیرِ مقامی شیخ رضوان صاحب شامل تھے۔
تربیتی جلسہ کا آغاز مکتب کے ایک طالب علم شیخ حسان عریب ولد شیخ رضوان کی دلکش آواز میں تلاوتِ کلامِ پاک سن کر سامعین محظوظ ہوئے۔ بعد ازاں حمد شفا فیروز خان نے پیش کی جبکہ نعتِ رسولِ اکرم ﷺ جابر بیگ جاوید بیگ نے مترنم آواز میں پڑھی ۔
اسلامی معلومات شیخ صفوان کاظم اور ابوذر خان نے پیش کیں۔
انس خان اسلم خان نے حضرت زاہد بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بچپن کے واقعات بیان کرتے ہوئے بچوں کے حسنِ اخلاق اور سیرت سازی پر روشنی ڈالی۔جاسیہ فاطمہ محمد جنید نے نعت پیش کی جبکہ فاطمہ محمد کفیل نے توحید کے مفہوم اور اس کے مقصد پر مدلل پُر اثرگفتگو کی۔ معین الدین مسعود احمد نے سیرتِ محمد ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر جامع تقریر پیش کی۔ شیخ جواد ولد شیخ محسن اور فیض خان مجیب خان نے مکالمہ پیش کر کے سامعین کو دینی معلومات سے مستفید کیا۔ دیگر طلبہ و طالبات نے بھی پُراعتماد انداز میں اپنے خیالات پیش کیے، جس سے قارئین کو طلبہ کی تربیت اور رہنمائی میں مکتب کا حُسن کردار صاف صاف دکھائی دیا۔کہ کس انداز سے طلبہ عظام کی بہترین تربیت اور رہنمائی کی ایک عمدہ کوشش مکتب ہذا کر رہا ہے ۔پروگرام اپنے اعلیٰ معیار، بہترین نظم و ضبط اور مؤثر تعلیمی و تربیتی پہلوؤں کے باعث حاضرین کی توجہ کامرکز بنا رہا۔ جلسہ کی امتیازی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں والدین اور سرپرست حضرات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، تاکہ اساتذہ، طلبہ اور والدین کے درمیان مضبوط تعلیمی رابطہ قائم ہو اور بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے لا ئحہ عمل تیار کیاجا سکے۔ مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں مکتب کے اس تعلیمی اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ملت کی دینی بیداری کے لیے خوش آئند قرار دیا۔جلسے کی نظامت مولوی عبداللہ صاحب نے نہایت سلیقہ مندی سے انجام دی. جب کہ انتظامی امور میں محمد جنید صاحب، آویز علی خان صاحب، مسعود احمد اور محمد ایان پاشا میر نے اپنا بہترین تعاون پیش کیا۔والدین کی بڑی تعداد میں شرکت نے جلسے کی کامیابی پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی۔ طلبہ کے پروگرام کے بطور ہمت افزائی کے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے اورمکتب کے استاذ محترم مولوی عبداللہ صاحب کی مختصر دعا کے ساتھ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔