مرتضیٰ پور ، ڈاکٹر مدھوکر راؤ پوار آرٹس کالج کے اردو طلبہ کی شاندار کامیابی بی۔اے سالِ سوم کے نتائج میں نمایاں کارکردگی، کالج میں خوشی کی لہر
Author -
personحاجی شاھد انجم
مارچ 19, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ڈاکٹر مدھوکر راؤ پوار آرٹس کالج مرتضی پور کے بی۔اے سالِ سوم (اردو) سیشن 2025-26 کے طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔
امتحانی نتائج میں متعدد طلبہ نے امتیازی نمبرات حاصل کیے، جس پر کالج میں خوشی اور مسرت کا ماحول پایا جا رہا ہے۔
نمایاں کامیاب طلبہ میں ارشیا بی عبدالناصر (88.95 فیصد)، بصیرہ (88 فیصد)، فریدہ (81 فیصد)، ساریہ (81 فیصد)، ارشم (79 فیصد)، انعم (77 فیصد)، مسیرہ (73 فیصد)، سامیہ (73 فیصد) اور مصعب (68 فیصد) شامل ہیں۔
کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سچن بندگر نے طلبہ کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اعلیٰ نمبرات حاصل کرنا طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔
اس موقع پر کامیاب طلبہ کا باقاعدہ استقبال اور اعزاز بھی کیا گیا۔ تقریب میں نائب پرنسپل اندر سنگھ پوار، شعبۂ اردو کے صدر ڈاکٹر مدثر علی، پروفیسر تائڈے، پروفیسر رانا میڈم، پروفیسر ضیاء، ڈاکٹر جواد سر اور پروفیسر کویتا میڈم سمیت دیگر اساتذہ موجود تھے۔
یہ کامیابی دیگر طلبہ کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے۔ کامیاب طلبہ نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین کی حوصلہ افزائی اور اساتذہ کی رہنمائی کے سر باندھا۔ اس موقع پر اساتذہ، والدین اور دوستوں کی جانب سے طلبہ کو مبارکباد پیش کی گئی۔