کارپوریشن کے ذریعے سہولیات چاہتے ہیں تو شہریوں سے ٹیکس ادا کرنے کی ذہن سازی ضروری مالیگاؤں کلب سوشل میڈیا گروپ کا وفد کارپوریشن پہنچا، میئر، ڈپٹی میئر، اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین اور برسرِ اقتدار قائدین سے ملاقات
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 19, 2026
0
share
مالیگاؤں( نمائندہ سامنامہ) کارپوریشن کے ذریعے سہولیات چاہتے ہیں تو شہریوں میں ٹیکس ادا کرنے کی ذہن سازی ضروری ہے تاکہ کارپوریشن میں جمع ہونے والے ٹیکس کا پیسہ شہر کی تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں خرچ ہو۔ اس طرح کا موقف کارپوریشن برسرِ اقتدار کے قائد شیخ آصف نے ظاہر کیا۔
موصوف آج کارپوریشن میئر آفس میں سوشل میڈیا کے معروف گروپ مالیگاؤں کلب جس کے نگراں کار ٹائمز آف انڈیا کے اسسٹنٹ ایڈیٹر متین حفیظ ہیں، کے ایک وفد سے ملاقات سے مخاطب تھے۔
مالیگاؤں کلب واٹس ایپ گروپ کے وفد کی قیادت معروف سرجن ڈاکٹر سعید احمد فارانی، شاہد فائن، مجاہد سلطان، شاہد محمود انجینئر، ناصر رائیل سمیت دیگر سرخرو افراد نے کی۔
کارپوریشن میئر آفس میں برسرِ اقتدار کو تعلیم و تعلم، صحتِ عامہ، راستوں کی درستی، کشادہ راستوں کی تعمیر، جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ اور شہر کے ڈیولپمنٹ پلان سمیت کئی اہم امور کی نشاندہی کرتے ہوئے مکتوب پیش کئے گئے۔
ابتدائی گفتگو اور اغراض و مقاصد مجاہد سلطان نے بیان کئے۔ وہیں ڈاکٹر سعید احمد فارانی نے مالیگاؤں کلب واٹس ایپ گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے اس بات کا عندیہ ظاہر کیا کہ شہر کی فکر لینے والے اس گروپ کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور پھر دروازہ وہیں کھٹکھٹایا جاتا ہے جہاں سے کچھ ملنے کی آس ہوتی ہے۔ کارپوریشن برسرِ اقتدار گروپ شہر کی تعمیر و ترقی کا پابند ہے تو جو نشاندہی مالیگاؤں کلب کی جانب سے کی جا رہی ہے تو اس پر بھی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر میئر نسرین خالد شیخ رشید، ڈپٹی میئر شانِ ہند نہال احمد، اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین اعجاز بیگ، سماجوادی پارٹی کے گروپ لیڈر محمد مستقیم ڈگنیٹی، مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کے قائد شیخ آصف وغیرہ کا استقبال بھی مالیگاؤں کلب کی جانب سے کیا گیا۔ کارپوریشن کے ذریعے انجینئر شاہد محمود نے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ پلان کے تعلق سے تفصیلات پیش کیں۔ آج کی اس اہم میٹنگ میں ڈاکٹر سعید احمد فارانی، مجاہد سلطان، ناصر رائیل، خلیل عباس، عبدالصمد عثمانی، عمران نورنگ، شاہد فائن، انجینئر شاہد محمود، رفیق انور، شاہد سرگم، سعود سر، محوی عدنان (عطر الجنہ)، عزیز ریاض، اقبال لطیف (رائل گفٹ)، مشتاق ایم آر، اعجاز الواسع، عبدالرحمن، اعجاز سر، شاکر حسین، ڈاکٹر ریحان رحیمی صدر امگا، انجینئر شاداب احمد، انجینئر مصعب عمیر، عبدالماجد جمالی، ڈاکٹر واصف اقرا ہاسپٹل، صدیقی اعجاز سر، انور راج ہنس، شفیق سلیم میڈیکل، انجینئر قریشی لئیق نے مالیگاؤں کلب کی جانب سے نمائندگی کی۔ مالیگاؤں کلب کے وفد کی برسرِ اقتدار سے ملاقات میں اس بات کا عندیہ بھی دیا گیا کہ کئی اہم باتیں پیشِ نظر ہیں جس پر عمل آوری بھی ہوگی۔