ریاستی مثالی معلم اور ممتاز صحافی واثق نوید کی انجیو پلاسٹی کامیاب، حالت تیزی سے روبہ صحت
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 14, 2026
0
share
( شعیب الله خان کی رپورٹ) تعلیمی و صحافتی دنیا کی جانی پہچانی شخصیت، ضلع پریشد اردو مڈل اسکول (اٹالی) کے صدر مدرس اور مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے علاقائی سیکرٹری، جناب واثق اللہ خان (واثق نوید) کی آکولہ کے اوزون ملٹی اسپیشلسٹ ہاسپٹل میں انجیو پلاسٹی کا عمل بحسن و خوبی اور کامیابی کے ساتھ انجام پا گیا ہے۔ الحمدللہ، کامیاب سرجری کے بعد اب ان کی طبیعت مستحکم ہے اور وہ تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ ریاستی مثالی معلم کے اعزاز سے سرفراز واثق نوید صاحب کی اچانک علالت اور ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہونے کی خبر نے تعلیمی، صحافتی اور سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔ ایک نڈر صحافی اور مثالی معلم کی حیثیت سے ان کی خدمات کی وجہ سے ان کے محبین، شاگردوں اور حلقہ احباب میں ان کی صحت کے حوالے سے بے چینی پائی جا رہی تھی۔ طبی ماہرین کے مطابق، بروقت طبی خدمات ملنے کی وجہ سے صورتحال قابو میں رہی اور انجیو پلاسٹی کا عمل کامیاب رہا۔ اس خوش آئند اطلاع کے بعد ان کے تمام چاہنے والوں اور قدردانوں نے اطمینان کا سانس لیا ہے۔ واثق نوید صاحب کے اہل خانہ اور رفقاء کار نے تمام دوست احباب اورمحبین سے گزارش کی ہے کہ ان کی مکمل اور مستقل صحت یابی کے لیے اپنی دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں، تاکہ وہ جلد از جلد مکمل شفا یاب ہو کر دوبارہ ہمارے درمیان موجود ہوں۔ اللہ تعالیٰ انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔(آمین)