گھوڑے گاؤں کے معزز و محترم خانوادے، جناب محمد شمیم محمد صدیق کے دو ہونہار پوتوں ، کو اللہ تعالیٰ نے امسال SSC (دسویں جماعت) کے امتحان میں نمایاں کامیابیوں سے سرفراز فرمایا۔ تعلیمی،سماجی شخصیات نے پُرخلوص مبارکباد پیش کی۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 09, 2026
0
share
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ رب العالمین !
یہ نہایت مسرت، اطمینان اور فخر کا مقام ہے کہ گھوڑے گاؤں کے معزز و محترم خانوادے، جناب محمد شمیم محمد صدیق کے دو ہونہار پوتوں ، عزیزم محمد یوسف محمد ندیم اور عزیزم محمد اسماعیل محمد وسیم کو اللہ تعالیٰ نے امسال SSC (دسویں جماعت) کے امتحان میں نمایاں کامیابیوں سے سرفراز فرمایا
. محمد یوسف نے 92.40٪ اور محمد اسماعیل نے 80.20٪ نمبرات حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین اور خاندان کا نام روشن کیا بلکہ اپنے اساتذۂ کرام ، عزیز و اقارب اور پوٗرے علاقے کے لیے باعثِ مسرت و افتخار بن گئے ہیں.
یہ کامیابی محض چند نمبروں کا حاصل نہیں بلکہ مسلسل محنت، پابندی وقت ، والدین کی بہترین تربیت، اساتذہ کی رہنمائی اور بزرگوں کی دعاؤں کا حسین ثمر ہے.
آج کے اس پُرفتن اور مصروٗف دَور میں جب طلبہ کو بـے شمار فکری اور تعلیمی چیلنجز کا سامنا رہتا ہے، ایسے میں اعلیٰ کامیابی حاصل کرنا اس بات کی روشن دلیل ہے کہ اگر ارادہ مضبوٗط ہو، محنت میں اخلاص ہو اور مقصد واضح ہو تو اللہ تعالیٰ بندے کی کوششوں کو ضروٗر کامیابی سے ہمکنار فرماتا ہے.
عزیزم محمد یوسف محمد ندیم نے 92.40٪ نمبرات حاصل کر کے اپنی غیر معمولی ذہانت، تعلیمی لگن اور مستقل مزاجی کا ثبوٗت پیش کیا ہے.
اسی طرح عزیزم محمد اسماعیل محمد وسیم نے 80.20٪ نمبرات حاصل کر کے یہ ثابت کیا کہ کامیابی ہمیشہ عزم ، توجّہ اور محنت کا نتیجہ ہوتی ہے.
ان دونوں بچّوں نے نوجوان نسل کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی ہے کہ محنت اور نظم و ضبط کے ذریعے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے. ہم دل کی گہرائیوں سے ان دونوں ہونہار طلبہ کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور بارگاہِ الٰہی میں دُعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے علم میں مزید وسعت ، فکر میں پختگی ، کردار میں بلندی اور زندگی میں بـے شمار آسانیاں عطا فرمائے. اللہ ربُّ العزّت ان دونوں کو صحتِ کاملہ، عافیت، خوش حالی اور ایمان والی طویل زندگی عطا فرمائے، انھیں اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے اور دین و دنیا دونوں میدانوں میں کامیاب و کامران بنائے. اللہ تعالیٰ ان کی صلاحیتوں کو ملتِ اسلامیہ، قوم و معاشرہ اور انسانیت کے لیے نافع بنائے اور انھیں ہمیشہ اپنے والدین، اساتذہ اور خاندان کے لیے باعثِ عزت و سربلندی بنائے. آمین ثم آمین. اس مبارک موقع پر ہم محمد یوسف کے والدین ہمارے بھانجے محمد ندیم محمد شمیم اور بھتیجی شاہین پروین ، نیز محمد اسماعیل کے والدین جناب بھانجے محمد وسیم محمد شمیم اور اسماعیل کی والدہ طلعت جبین صاحبہ کو بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ جن کی محبّت بھری تربیت، شب و روز کی دعاؤں، شفقت، نگرانی اور حوصلہ افزائی نے ان بچّوں کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا. یقیناً نیک تربیت ہی وہ سرمایہ ہے جو بچّوں کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کی راہوں پر گامزن کرتا ہے. اسی طرح خاندانِ محمد شمیم کے تمام بزرگوں، عزیزوں اور متعلقین محمد سلیم محمد شمیم اور انجم آراء رئیس الدین کو بھی اس خوشی کے موقع پر مبارک باد پیش کی جاتی ہے. اللہ تعالیٰ اس خاندان کو ہمیشہ علم، ادب، اخلاق، اتّحاد اور کامیابیوں کی دولت سے مالا مال فرمائے اور آنے والی نسلوں کو بھی اسی طرح علم و عمل کا روشن چراغ بنائے. ہم دُعا کرتے ہیں کہ یہ کامیابیاں ان دونوں بچّوں کی زندگی میں ترقی، عزّت، خوٗش حالی اور مزید علمی فتوحات کا پیش خیمہ ثابت ہوں. اللہ تعالیٰ انھیں ہر امتحان میں سرخروٗ فرمائے، نیک صالح انسان بنائے، اپنے دین سے وابستہ رکھے اور ان کے نصیب میں دُنیا و آخرت کی حقیقی کامیابیاں لکھ دے.(آمین) یا رب العالمین. والسّلام احرار الحق انعام الحق عرف اکبر خان، نوید الحق انعام الحق خان رضیہ سلطانہ ہارون خان اور خاندانِ انعام الحق