کھام گاؤں ، خنسا آفرین اور محمد ذکوان کی نمایاں کامیابی، خانوادۂ بدر میں خوشی کی لہر
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 08, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) تعلیم کے میدان میں ایک بار پھر خانوادۂ بدر کے ہونہار طلبہ نے اپنی شاندار کامیابی سے خاندان اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔ ایس ایس سی امتحان 2026 کے نتائج میں خانوادۂ بدر کی ذہین و محنتی طالبہ خنسا آفرین عبداللہ خان نے 82 فیصد نمبرات حاصل کر کے نمایاں کامیابی اپنے نام کی۔ ان کی اس بہترین کارکردگی کو اہلِ خانہ اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
خنسا آفرین نے اپنی مسلسل محنت، تعلیمی لگن اور بہترین صلاحیتوں کے ذریعے یہ ثابت کر دیا کہ اگر عزم پختہ ہو تو کامیابی قدم چومتی ہے۔ ان کی اس کامیابی نے نہ صرف والدین اور خاندان کو فخر کا موقع فراہم کیا بلکہ دیگر طالبات کے لیے بھی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔
اسی طرح خاندان کے ایک اور ہونہار طالب علم محمد ذکوان خان عرفان اللہ خان نے بھی ایس ایس سی امتحان میں 72.60 فیصد نمبرات حاصل کر کے نمایاں کامیابی درج کی۔ ان کی یہ کارکردگی ان کی مستقل مزاجی، محنت اور والدین کی بہترین رہنمائی کا ثمر قرار دی جا رہی ہے۔ محمد ذکوان کی اس کامیابی سے خاندان کے علمی و تعلیمی وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر خاندان کی بزرگ و باوقار شخصیت الحاج مصدق اللہ خان صاحب نے دونوں طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں دراصل اس تعلیمی و اخلاقی روایت کا تسلسل ہیں جو خاندان میں نسل در نسل جاری ہے۔ خاندان، رشتہ داروں، اساتذہ اور علاقے کے مختلف سماجی و تعلیمی حلقوں کی جانب سے خنسا آفرین اور محمد ذکوان کو مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔