مالیگاؤں،اسکول نمبر 56 کی سابق ھیڈ مسٹریس مہرالنساء اپا داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 15, 2026
0
share
مالیگاؤں : شہرِ مالیگاؤں کے تعلیمی حلقوں سے ایک انتہائی رنجیدہ اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔
بسم اللہ باغ، سید بشیر چکی والی گلی کی رہائشی اور اسکول نمبر 56 کی سابق ہیڈ مسٹریس مہرالنساء آپا کا 14 اکتوبر2026 بروز بدھ کو انتقال ہو گیا۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔
وہ شہر کی ایک ہر دل عزیز معلمہ اور مخلص شخصیت کی مالک تھیں۔ مرحومہ عبدالمجید کرانہ والے کی بہو، عبدالخالق ماسٹر کی صاحبزادی اور حاجی محمد شریف کی اہلیہ تھیں۔
اس کے علاوہ وہ شہر کی معروف کاروباری شخصیت عبدالمالک (شارپ آفسیٹ پریس)، واجد ماما (گیس والے) اور عبدالواحد (ٹیلر) کی والدہ محترمہ تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے پورے علاقے بالخصوص تعلیمی برادری میں رنج و غم کا ماحول ہے۔
نمازِ جنازہ اور تدفین:
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کا جنازہ بروز جمعرات صبح 10 بجے ان کی رہائش گاہ سے امین عشرت جنازہ ہال لے جایا جائے گا، جہاں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین بڑا قبرستان میں عمل میں آئےگی۔ (ان شاء اللہ)