جلگاؤں (شیخ زیان احمد): ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں میں امسال کووِڈ 19-کے رہنماء ہدایات کے مطابق طلباء وطالبات کی غیر موجودگی میں 75واں یومِ آزادی منایا گیا۔ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے سید عابد علی سر کے ہاتھوں قومی پرچم کو سلامی دی گی۔
اس موقع پر ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی پرنسپل عفیفہ شاہین میڈم،سوپروائزر شیخ تاج الدین سر،ملّت پرائمری اسکول،مہرون کے صدر فرید شاہ سر نیز ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،مہرون،ملّت پرائمری اسکول،مہرون کے جملہ اسٹاف موجود تھے۔