مالیگاؤں۔شہر سے 12 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع منماڑ روڈ گرو کرپا ہوٹل کے پاس وارانہ میں دوپہر 2 بجے کے قریب شاہی مسجد سے جما عت میں جانے والے ساتھیوں کا دلخراش حادثہ پیش آیا۔
اس ضمن میں خالد سکندر اور شفیق اینٹی کرپشن سے ملی تفصیل کے مطابق جماعت پنجاب جا رہی تھی۔ٹرک ڈرائیور کی غلطی سے یہ حادثہ رونما ہوا ۔اس حادثے میں مرد حضرات کی گاڑی سوئفٹ ڈیزار کو کافی نقصان ہوا۔مستورات کی گاڑی محفوظ رہی۔ ایسا بتا یاگیا۔ دو ساتھی شہید ہو گئے۔جن کے نام حافظ عبدالمغیث سراج احمد،اور عبد الباسط رشید شا ہ ساکن بدر کاباڑہ مالیگاؤں بتائے گئے۔زخمیوں میں اکرم سعید احمد،سعید احمد اشفاق احمد،ظہیر احمد انیس احمد،فضل الرحمن محمود بخشی،عبید احمد سعید احمد اور عباد اللہ مغیث احمد بتائے گئے۔
عین وقت پر تبلیغی جماعت کے ساتھی، خالد سکندر ،مسعود مولانا کمپاؤنڈ، فیاض افسر، ضیاء الرحمن مسکان لڈو بلڈر ،شفیق اینٹی کرپشن،کارپوریٹر ساجد، اور ستار بھائی ایمبولینس والے اور دیگر لوگ مدد کے لیے پہنچے۔
سیول ہاسپیٹل میں شہید خاندانوں کے گھر والے، اور جماعت کے ساتھیوں کے علاوہ عبدالرحمن شاہ،ندیم پھنی والے،اجو بھائی،مولانا عبدالعلیم فلاحی،اور دیگر لوگ مدد کے لیے موجود تھے۔
دونوں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی تدفین رات 11 بجے بڑے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔