رکن اسمبلی آکاش فونڈکر نے کی عیادت
کھام گاؤں (واثق نوید)
معروف صحافی، ادیب، ماہر تعلیم غنی غازی کی طبعیت خراب .ناساز ہوجانے کی وجہ سے انہیں کھام گاؤں میں واقع سلور سٹی ہاسپٹل میں بھرتی کرایا گیا۔ جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم انکا علاج کررہی ہے۔
علاقہ کی معروف شخصیت غنی غازی کے پیٹ میں شدید درد ہونے پر انہیں لاکھنواڑہ سے کھام گاؤں علاج کے لئے لایا گیا تھا جہاں سلور سٹی ہاسپٹل میں وہ زیر علاج ہے تشخیص کے بعد لیور میں سوجن بتائی گئی ۔ جس کا علاج کھام گاؤں کے ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں گزشتہ پانچ چھ دنوں سے جاری ہے ۔ ملی جانکاری کے مطابق فی الحال انکی طبعیت میں کافی سدھار آگیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک دو دن نگرانی کے انہیں چھٹی دےدیجائے گی۔