کھام گاؤں (واثق نوید)
اکھیل بھارتیہ کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، سابق رکن پارلیمنٹ، و بلڈانہ ضلع کے بلڈانہ ضلع کانگریس پارٹی کے سربراہ مکل واسنک 15 اگست سے دو دنوں کے بلڈانہ ضلع کے دورے پر ہے.
آج 16 اگست کو بلڈانہ ضلع کانگریس پارٹی کے مسلم نوجوان رہنما و اقلیتی شعبہ کے سابق ضلع صدر الحاج مزمل علی خان کے گھر ناندورہ تشریف لائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حاجی مزمل کے والد بزرگوار کا ضعیف العمری میں انتقال ہوگیا۔
اس ضمن میں تعزیت و پرسہ دینے مکل واسنک انکے گھر آئے ۔ ان سے مرحوم کے تعلق سے بات چیت کی اور انکی تعزیت کی۔ اس موقع پر مکل واسنک کے ساتھ ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر راہول بوندرے ، کانگریس پسماندہ طبقات شعبہ کے ریاستی صدر وجے امبھورے ، ملکاپور ودھان سبھا کے رکن اسمبلی راجیش ایکڑے ، مہکر شہر کے صدربلدیہ قاسم بھائی گولی ، شام اماڑکر ، لکشمن گھومبرے ، شیگاؤں پنچایت سمیتی کے رکن الحاج عنایت اللہ خان ، جلگاؤں جامود کانگریس کمیٹی کے سابق شہر صدر بابو جمعدار ،سمیت ضلع کے کانگریس کے عہدران بھی موجود تھے۔