مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے امتحان میں تبدیلی
یوم عاشورہ کو امتحان نہیں ہوگا
کھام گاؤں (واثق نوید)
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مختلف مضامین کے امتحانات ۱۱ اگست ۲۰۲۱ سے شروع ہیں۔ ٹائم ٹیبل کے مطابق ۲۰ اگست کو بھی امتحانات ہونا طے تھا، لیکن اس دن عاشورہ کی چھٹی دی گئی ہے.
جسکی بنا پر اس دن ہونے والے تمام پرچوں کو ملتوی کرکے مختلف تاریخوں میں تقسیم کیا گیا ہے لہٰذا ترمیم شدہ تفصیلات کے لیے طلباء فوری طور سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چکهلی اسٹڈی سینٹر پر کو آرڈینیٹر جناب محمد ابوبکر صدیق صاحب سے رابطہ کریں اور تبدیل شدہ ٹائم ٹیبل اور دیگر تفصیلات حاصل کریں۔