پربھنی (سید یوسف) آج بتاریخ۱۹/ اگست بروز جمعرات دوپہر ساڑھے بارہ بجے ملزم اقبال احمد کبیر احمد ساکن پربھنی کی تلوجہ جیل نئی ممبئی سےپانچ سال بعد جمعیۃ علماء کی مضبوط پیروی اور جدوجہد کےبعد مشروط شرائط کے ساتھ رہائی عمل میں آئی.
اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع پربھنی کے صدر قاری عبدالرشید حمیدی، پربھنی مولانا عیسی خان کاشفی، جالنہ اور ملزم کے والد شیخ کبیر اور انکے دوست محمود بھائی کے علاوہ پربھنی شہر کے ملی سماجی خدمت گار سید عبدالقادر، محمد الطاف میمن ، اور عبدالعلیم ودیگر نے بڑے ہی خوشگوار موڈ میں اقبال احمد کبیر احمد کا استقبال کرتےدیکھے گئے ہیں -
اسی طرح ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہیں بقیہ تینوں ملزمین کی جلد رہائی کے فیصلے فرماےاورتمام بچوں کو ایسے بےبنیاداورجھوٹےمقدمات سے بری فرمادے - آمین آخیر میں تمام معاونین مخلصین کواللہ بہترین جزا خیر عطا کرے اورجمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی وبلخصوص قانون امداد کمیٹی کے چیئرمین الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب کو بہترین جزاوبدلہ دےکہ آپ مستقل ہندوستان بھر کے بےقصور بےگناہ محروسین کے مقدمات کی کامیاب پیروی بڑی دیدہ دلیری وپامردی سے فرمارہے ہیں - اللہ ایسے افرادواشخاص کی غیب سے مدد نصرت فرماے اور جمعیۃ علماءکے تمام ذمہ داران کو بہترین جزا و بدلہ عطافرماے- آمین اس طرح کی اطلاع پریس ریلیز قاری سید عبدالرشید حمیدی، جنتور، ضلع پربھنی نے جاری کی ہے -