پربھنی (سید یوسف) جمعیۃ علماء ضلع پربھنی سےایک وفد قاری عبدالرشید حمیدی (صدرجمعیۃ علماء ضلع پربھنی)کی قیادت میں جمعیۃ علماء(ارشد مدنی) مہاراشٹر کے آفس واقع بھنڈی بازارنزدامام باڑہ پہنچا - جہاں قانونی امداد کمیٹی کے چیئرمین الحاج گلزار اعظمی صاحب سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوےپرجوش استقبال کیا گلزار اعظمی صاحب کی خدمات بےمثال ہے - وہ ہندوستان بھر کے بےقصور نوجوان جواپنے ناکردہ جرم کی سزا بھگت رہے ہیں اور سالوں سے قیدوبند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں - ایسے بےشمار مقدمات کامیاب پیروی فرمارہے ہیں - گزشتہ دنوں مولانا حاجی گلزار اعظمی صاحب کی مضبوط پیروی کے سبب پربھنی کے وہ چار بچے جنہیں گزشتہ پانچ سال قبل داعش روابط معاملہ میں گرفتارکیا گیا تھا - جس میں ملزم نمبر ۳/اقبال احمد کبیر احمدکی ہائی کورٹ ممبئی سےمشروط ضمانتی آرڈردیاگیا - اسی ضمن میں بقیہ کارروائی کی تکمیل کیلئے پہونچے وفد نے الحاج گلزار اعظمی وایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری کاشال پوشی کے ذریعہ استقبال کیا گیا - اس وفد میں شامل ملزم اقبال احمد کے والد کبیر احمد، مولانا عیسی خان کاشفی خازن جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ، شیخ محمود بھائی پربھنی و دیگر احباب موجود تھے -
مولانا گلزار اعظمی کے شاندار خدمات پر جمیعت علماء پربھنی کی جانب سے استقبال
اگست 19, 2021
0