کھام گاؤں (واثق نوید)
پورے ملک میں یومِ آزادی کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جمعیتِ علماء ہند ضلع امراؤتی کی جانب سے بھی یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی کی جمعیت علماء ہند کے ضلع صدر مولانا شیخ ریحان مظاہری کے دست مبارک سے پرچم کشائی کی گئی ساتھ ہی بعدتمام شرکاء نے بیک آواز راشٹریہ گیت گاکر پرچم کو سلامی دے کر خوشی کا اظہار کیا،بعدہ جمعیّتِ علماء شہر امراؤتی کے صدر مولانا عبداللّٰہ منیر میمن نے آزادی ایک عظیم نعمتِ الٰہیہ ہے اس پر مختصر گفتگو فرمائی،وہیں جمعیت علماء ہند ضلع امراؤتی کے جنرل سکریٹری مولانا توصیف خان قاسمی نے جنگِ آزادی میں ہمارے علمائےاسلاف کی قربانی اور برادرانِ وطن کو ساتھ لے کر جمعیت علماء ہند کی تحریکِ آزادی سے لے آزادی وطن تک کی تاریخ مختصر مگر جامع انداز میں بیان فرمائی اخیر میں جمعیت علماء ضلع امراؤتی کے صدر مولانا شیخ ریحان مظاہری کی دعا پر مجلس ختم ہوئی،اور اظہارِ مسرت پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی،مجلس میں مذکور علماء کے علاوہ مولانا محسن ندوی،قاری حماد،حافظ محمد امین،حافظ عمیر،حافظ صابرشاہ،مولانا اطہر اشاعتی،محمد بھائی،شعیب بھائی عرف گڈو،ماسٹر وقار شاہ، و دیگر افراد شریک رہیں۔