مالیگاؤں: یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ دی جاتی ھیکہ ہزار کھولی کی مشہور و معروف ادب نواز شخصیت قلم کار سلطان سبحانی صاحب انتقال کر گئے۔ ان للہ وان الیہ راجعون۔۔
مرحوم نہ صرف مالیگاؤں بلکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ افسانہ نگار و شاعر تھے۔ادب اطفال پر بھی انہوں نے کافی کتابیں قلم بند کی تھیں۔جس میں شمائلہ،کہانیوں کی کہکشاں،و دیگر اہم کتابیں ہیں۔شعری و ادبی کتابوں میں سکہء خاک،شام کی ٹہنی کا پھول،اور دیگر اہم کتابیں ہیں۔مرحوم کے انتقال سے ادبی فضاء سوگوار ہے۔قارئین سے ہم درخواست کرتے ہیں کہ وہ سلطان سبحانی صاحب کے لیے دعائے مغفرت کریں۔