مالیگاؤں۔ آج بروز منگل علامہ اقبال کے بالکل بازو میں قلعے کے سامنے سمکسیر وارڈ میں ایک حادثہ پیش آیا۔ اشوک لکشمن چوہان کی کنو یں میں گرنے سے موت ہو گئی۔
اس ضمن میں ثنا نیوز کو شفیق اینٹی کرپشن سے ملی تفصیل کے مطابق صبح سویرے بعد نماز فجر قلعہ کے سوشل ورکر ابو بکر بھائی اور مجیب بھائی نے شفیق اینٹی کرپشن سے رابطہ قائم کیا۔اور بتایا کہ یہاں کچھ عورتیں موجود ہیں جو رو رہی ہیں۔اس واقع کی اطلاع چھاؤنی پولیس اسٹیشن کو بھی دی گئی۔سفيق بھائی نے شکیل تیراک سے رابطہ قائم کیا۔
شکیل تیراک 90 سے 100 فٹ گہر ے کنو یں میں اترے۔اس کنویں میں 15 سے 20 فٹ پانی موجود تھا۔اللہ کی مدد سے شکیل تیراک نے لاش باہر نکالی۔پانچ نامہ کے بعد لاش اہل خانہ کے سپرد کی گئی۔