پربھنی (سید یوسف) علاقہ مرہٹواڑہ کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے مرہٹواڑہ شکشکن پرسارک منڈل کے زیر اہتمام جاری شری شیواجی سینیئر کالج، پربھنی کے شعبہ انگریزی کے اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیخ محمود عبدالرحمن کو شعبہ انگریزی میں ریسرچ میں نمایاں خدمات انجام دینے پر وی ڈی گڈ پروفیشنل اسوسی ایشن، پونڈیچیری (تامل ناڈو) انڈیا کی جانب سے انٹرنیشنل سائنٹسٹ ایوارڈ برائے بیسٹ ریسرچر ایوارڈ سے نوازا گیا -
ملحوظ رہے کہ ڈاکٹر شیخ محمود عبدالرحمن کو ایس آر ٹی، یونیورسٹی، ناندیڑ کی جانب سے گزشتہ دنوں گائیڈ شپ بھی مل چکی ہے - جس کے تحت چار طلباء ان کی نگرانی میں پی ایچ ڈی بھی کر رہے ہیں - اسی طرح ان کے انٹرنیشنل ریسرچ جنرلس میں 50 سے 60 مرتبہ ریسرچ پر آرٹیکلس بھی شائع ہو چکے ہیں - یہی نہیں بلکہ انہوں نے نیشنل اینڈ انٹرنیشنل کانفرنس اور سیمیناروں میں کئی دفعہ پیپرس پریزینٹیشن دیے ہیں - اسی بنیاد پر انہیں بیسٹ ریسرچر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے -
ڈاکٹر شیخ محمود عبدالرحمن کو بیسٹ ریسرچ ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے پر مرہٹواڑہ شکشکن پرسارک منڈل کے صدر پرکاش دادا سولنکے، سیکریٹری رکن کونسل ستیش بھاؤ چوہان، لوکل باڈی صدر ہیمنت جامکر، شری شیواجی کالج کے پرنسپل بی یو جادھو، شعبہ انگریزی کی ایچ اؤ ڈی ڈاکٹر وجیا نانداپورکر، آئے کیو اے سی کوآرڈینیٹر روہیدادس نیتونڈے کے علاوہ کالج کے پروفیسرس، لیکچرارس اور تمام اسٹاف نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا - عیاں رہے کہ ڈاکٹر شیخ محمود عبدالرحمن کا تعلق اورنگ آباد کے گنگا پور تعلقہ سے ہے - تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے پربھنی ضلع کے معروف تعلیمی ادارے شری شیواجی کالج، پربھنی میں شعبہ انگریزی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں -