کھام گاؤں (واثق نوید)
الریّان اقلیتی تعلیمی کثیر مقصدی سوسائٹی موتلہ کے زیر اہتمام شروع اسکول آف جینئس و جونیئر کالج اور الفلاح انگلش کانونٹ موتلہ میں یومِ آزادی کی تقریب پُر جوش طریقے سے منائی گئی۔ آج یومِ آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ، گاؤں کے معروف شخصیت سدھاکر گھبراؤ کے ہاتھوں سے صبح 8 بجے الفلاح انگلش کنونٹ موتلہ میں پرچم لہرایا گیا۔
کورونا کی وجہ سے اس وقت طلباء اسکول میں موجود نہیں تھے۔ جن کی کمی کا احساس تمام حاضرین کو ہوا۔اس مختصر تقریب کے صدر ملٹری مین باڑو سوپان نیکاڑجے تھے۔ جنھوں نے آزاد بھارت کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم سب کو ملکر ملک میں بھائی چارہ، قومی اتحاد کو پروان چڑھانا چاہئیے۔ اس سے ہمارا ملک بھارت ترقی کریگا۔ ملک کے سرحدوں کی حفاظت کو فوجی کرتے ہیں۔ مگر ملک کے اندرونی معاملات و حالات کو ہم سب نے ملکر سنوارنا ہے۔
پرچم کشائی سے قبل مہمان محترم شیخ مختار جمعدار نے حاضرین کو آئینِ دستور پڑھایا۔ بانی و صدر ال ریان اقلیتی سوسائٹی موتلہ کے حسین قریشی نے حاضرین کو یومِ آزادی کے بارے میں معلومات دی۔ کرونا پر قابو پاتے ہوئے ، گاؤں کے کچھ تعلیم پسند لوگوں کے ساتھ ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ اکرام جوش و خروش کے ساتھ جھنڈا لہرانے کے لئے موجود تھے۔ احاطے کو جھنڈوں اور رنگولی سے سجایا گیا تھا اور یومِ آزادی کے استقبال کے لئے تمباکو سے پاک حلف لیا گیا تھا۔