جلگاؤں(پریس ریلیز ) شہر کے معروف تعلیمی ادارے انجمن خدمت خلق کے زیر انصرام جاری اے کے کے پری پرائمری، پرائمری اسکول،کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں یوم آزادی کی ۷۶ ویں سالگرہ کا اہتمام تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیا
قومی پرچم کشائی انجمن خدمت خلق کے صدر الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ کے دست مبارک سے ہوئ اس موقع پر موصوف نے اظہار خیال فرماتے ہوئے کہا کہ وطن آزاد ہے ہم خوش نصیب ہیں کہ آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں اس کے حصول کے لئے ہمارے قومی رہنماؤں نے بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں اسے قائم رکھنا ہماری اہم ذمہ داری ہے اس کی سب سے آسان اور سلیس راہ ہے ہر بڑا اپنے سے چھوٹوں کے حقوق کی ادائیگی اور اس کا تحفظ کریں۔
موصوف نے حالات حاضرہ سے بھی مقابلہ کرنے کی تلقین کیں،پرنسپل عقیل خان نے بھی رہنمائ کرتے ہوۓ اس دن کی اہمیت واضع کی اس موقع پر رکن انجمن جواں سال رہنماء ذاھد بھائی خصوصی طور پر حاضر تھے۔ نظامت شعبہ ثقافتی امور کے نگراں تبریز شیخ نے کیں۔ انیس شیخ صدر مدرس شعبہ پرائمری، تنویر جہاں شیخ، شاہ ذاکر، کی نگرانی میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے کامیابی کے لیے کوشش کیں بعد ازیں شعبہ گائیڈ کی ٹریوب نے گائیڈ شکیلہ شیخ، جمیلہ شیخ، سمینہ شیخ رضوانہ سید کی قیادت میں گائیڈ پرچم کشائی اور ترانہّ گائیڈ پیش کیں طالبات نے قومی ترانے وطن پرستی کے گیت،تحریک آزادی سے متعلق تقاریر پیش کیں ۔شعبہ اکوکلب کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر شجرکاری کیں گئ ۔ شعبہ پری پرائمری،پرائمری اسکول ہائی اسکول و جونیئر کالج کے تدریسی غیر تدریسی عملہ و معاونین موجود تھے۔تقاریب میں حالات حاضرہ کے پیش نظر حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائنز کا خصوصی خیال رکھا گیا۔