ریاست مہاراشٹر میں انجینئرنگ ڈگری کورسیس کیلئے بارہویں سائنس کامیاب طلباء وطالبات کو MHT CET 2021امتحان دینا لازمی ہے۔ اس امتحان کیلئے 12اگست2021سے 16اگست2021 کے درمیان آن لائن رجسٹریشن جاری رہے گا۔ جو طلبہ کسی وجہ سے CET فارم بھر نہیں سکے تھے انھیں چاہئے کہ فوراً دی گئی آخری تاریخ سے پہلے رجسٹریشن کروائیں۔ جو طلبہ CETکا رجسٹریشن پہلے کر وا چکے تھے اور ان کے فارم میں نام، فوٹو، دستخط اور اگزام سینٹر میں تبدیلی یا غلطی کی درستی 14سے 16اگست درمیان کی جاسکتی ہے۔
آن لائن فارم بھرنے کیلئے دسویں مارکس شیٹ، بارہویں مارکس شیٹ اور آدھار کارڈ ساتھ رہنا ضروری ہے۔ فارم بھرتے وقت اوریجنل آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی،پاسپورٹ سائز فوٹواور سائن فوٹواپلوڈ کرنا لازمی ہے۔پسماندہ طلباو طالبات کیلئے ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ،او بی سی نان کریمی لیئر اورکاسٹ سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔ منصورہ انجینئرنگ کالج کے سی ای ٹی سیل کے زیر اہتمام مفت آن لائن رجسٹریشن فارم بھرا جا رہا ہے۔ اس طرح سے CET امتحان کیلئے تیاری کیلئے رہنمائی اور معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں
پروفیسر ایس این انصاری 9028254518
پروفیسر اشفاق احمد 9028254536
پروفیسر صدیقی محسن 9028254543
پروفیسر فہد بلال 9028254538