کھام گاؤں (واثق نوید)اتوار 20 ستمبر کو گورنمنٹ ریسٹ ہاوس پرتور ضلع جالنہ میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا جالنہ ضلع کمیٹی تشکیل دینے کی غرض سے ایک عظیم الشان نشست کا انعقاد عمل میں آیا.
جس کی صدارت ریاستی صدروبانی ایم اے غفار نے کی ، مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی کارگزار صدر محمد یونس انصاری پربھنی ، ریاستی ترجمان سید جواد حسین اکولہ ، امراوتی ڈویژن صدر واثق نوید ، نائب صدر محمد ایوب قریشی ، بلڈانہ ضلع صدر سید تنویر ، حافظ محبوب خان ضلع کارگزار صدر ناندیڑ ، شیخ رؤف شیخ یوسف ضلع سیکریٹری ناندیڑ ، نے شرکت فرمائی ۔
ضلع بھر سےکثیر تعداد میں آئے ہوئے اساتذہ کے اتفاق رائے سے ضلع صدر شیخ طالب شیخ احمد ضلع سیکریٹری سید مبین اللہ قادری ضلع خازن عمران محی الدین چودھری کا انتخاب عمل میں آیا ۔ریاستی صدر ایم اے غفارو مہمان خصوصی کے ہاتھوں نئےمنتخب شدہ عہدیداران کا تقرر نامہ دیکر استقبال کیا گیا۔




