جلگاؤں سے بھی ہوا مطالبہ۔
جلگاؤں؛(عقیل خان بیاولی ) شہر کے سید نیاز علی فاونڈیشن نے آج یہاں ضلع انتظامیہ کی معرفت وزیراعلٰی ریاست مہاراشٹر کو میمورنڈم دیتے ہوے مطالبہ کیا کہ ۱۵ سالہ نابالغ دوشیزہ کی عریاں سی ڈی بنا کر ذیادتی و بلیک میلینگ کرنے والے ظالموں پر فوری طور پر کارروائی کرکے انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے.
مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ قومی سطح پر خواتین ولڑکیوں پر مظالم کا سلسلہ روز بہ روز بڑھ رہا ہے ان پر ظلم و جبر کرکے انہیں قتل بھی کردیا جارہا ہے ریاست مہاراشٹر جو مہذب و ترقی یافتہ شمار ہوتی ہے یہاں بھی اس طرح کی وارداتوں میں اضافہ ہی ہو رہا ہے ان حالات میں ریاستی و مرکزی حکومتیں اس پر خصوصی توجہ دیکر قصورواروں کو سخت و عبرت ناک سزا دیں۔
حال ہی میں ممبئی کے ساکی ناکہ کے بعد ڈومبیولی کی ۱۵ سالہ نابالغ لڑکی کی عریاں سی ڈی بناکر اسے نو ماہ سے بلیک میلینگ کرتے ہوئے اس کی عصمت ریزی کی گئ ان قصورواروں پر فوری طور پر کارروائی ہونے کا مطالبہ سید نیاز علی فاونڈیشن نے کیا۔
اس موقع پر فاونڈیشن کے صدر ایازعلی، سورج گپتا، سید جاوید، شیخ شفیع، شیخ ناظم،شیخ الیاس،شیخ وسیم، شیخ ابراہیم وغیرہ موجود تھے۔


