کھام گاؤں (واثق نوید)مسلمانوں میں سماجی و تعلیمی بیداری پیدا کرنے کی غرض سے بنائی گئی" شاباش " شارٹ فلم کی کامیابی پر فلم کے رائٹر، ڈائریکٹر، ایکٹر اعجاز پروانہ کو شہر میں شاباشی دی جارہی ہے۔
محدود وسائل کے باوجود ایک بامقصد فلم بنانے پر آج بروز سنیچر 9 ، اکتوبر 2021 کو ناندورہ نگر پالیکا کے نائب صدر بلدیہ لالا بھاؤ انگڑے ، ایڈوکیٹ محمد محتشم رضا ، محمد ساجد ، محمد مزمل فرقان ، راہل گوٹھی اور دیگر ممبران نے شہر ناندورہ کی تعلیمی و سماجی بیداری والی شارٹ فلم ’’ شاباش‘‘ کے رائٹر ، ڈائریکٹر ، ایکٹر ، اعجاز پرؔوانہ اور کیمرہ مین اسلم خان نیز نوجوان ایکٹر مظہر خان ، محمد اظہر عاطفؔ ، مرزا صدام بیگ و دیگر اراکین کو گلہائے تحسین پیش کرکےفلم کی نمایاں کامیابی پر نگر پریشد ناندورہ کی جانب سے اور ناندورہ کے تحصیل کے تحصیلدار راہل ٹائڑے نے بھی ذاتی طور پر فلم کی سراہنا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔
اور شارٹ فلم ’’ شاباش ‘‘ پارٹ 2 ـ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔