کھام گاؤں (واثق نوید)داعی اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی کی گرفتاری غیر آئینی ہے. انہیں فوراً رہا کیا جائے۔ اس قسم کا مطالبہ بلڈانہ ضلع کے چکھلی تعلقہ کے قصبہ امڑاپور کی عوام نے صدر جمہوریہ ہند سے کیا ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق گزشتہ دنوں اتر پردیش کے اے ٹی ایس کے ذریعے بین الاقوامی مذہبی رہنما مولانا کلیم صدیقی کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جس کے وجہ سے پورے ملک میں مسلمانوں میں بے چینی و غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
جگہ جگہ لوگ اس کے خلاف مذمتی میمورنڈم د ے کر حکومت کو اپنے جذبات سے آگاہ کررہے ہیں۔ اسی ضمن میں بلڈانہ ضلع کے چکھلی تعلقے کے امڑاپور میں بھی 5 اکتوبر کو مقامی تھانیدار کی معرفت صدر جمہوریہ ہند کو ممورنڈم پیش کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مولانا کلیم صدیقی کے خلاف درج تمام جرائم آئین ہند کے آرٹیکل 25 کے مطابق غیر آئینی ہے۔
مولانا کو فورا رہا کیا جائے۔ اس موقع پر قصبے کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔ جس میں بطور خاص جامع مسجد کے امام مولانا محمود ، مجلس اتحاد المسلمین کے تعلقہ صدر شاہنواز خان ، مولوی ذہین ، عالم نور مسجد کے امام ، محسن شاہ ، راشٹروادی کانگریس کے رہنما عبدالحفیظ ، محمد فاروق ، مجلس کارکن مدثر سوداگر ، سمت گاؤں کے کثیر تعداد میں نوجوان موجود تھے۔


