جلگاؤں( نامہ نگار) گذشتہ تیس۔پینتیس برسوں میں یہ پہلا موقعہ تھا جب کسی ادارے نے جلگاؤں ضلع کے مختلف اردو اخبارات و برقی ذرائع کے نمائندگان و صحافیوں کو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوۓ جلگاؤں ضلع منیار برادری نے انھیں میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پرمنعقد "پیغمبر اسلام ﷺ کی مقدس زندگی "پر سمینار کی پرنور تقریب میں حصہ بناتے ہوۓ ،انھیں ان کی گذشتہ تین دہائیوں کی صحافتی خدمات کے لیئے مہمانان ڈاکٹر رفیق پارنیرکر ،ڈاکٹر اکرام خان و تقریب کے صدر قاضی شہر مفتی عتیق الرحمن و منیار برادری کے صدر فاروق شیخ کے ہاتھوں یادگار و شال تفویض کرکے ان کی خدمات کا اعتراف کیا
جن نمائندگان و صحافیوں کا اعزاز کیاگیا ان میں بیباک آزاد صحافی علی انجم رضوی ،آزاد صحافی عقیل خان بیاولی ،صحافی و میٹھا کریلہ کے مشتاق کریمی ،نمائندہ اردو ٹائمز سعید پٹیل ، ایشیاء ایکسپریس کے نامہ نگارصلاح الدین ادیب ،ایشیاء ایکسپریس کے کامل شیخ ، سید ذولفقار ، آئی۔آئی۔این ممبئی اردو نیوز کے ساجد مرزا۔
اعجاز خان ،رحمانی پورٹل کے حافظ شفیق رحمانی ،زی سلام کے آصف شیخ ،اورنگ آبادٹائمز کے زیان احمدشیخ ،وائرل نیوز چینل کے رضوان فلاحی وغیرہ قابل ذکر نام شامل ہیں۔