مالیگاؤں :مورخہ 29نومبر بروز پیر بعد نماز مغرب دارالعلوم اہلسنّت غوث اعظم کے زیر اہتمام سالانہ آل مالیگاوں دو پاروں پر مشتمل ناظرہ مسابقة القرآن میں سنّی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مولانا سیّد امین القادری صاحب قبلہ کی سرپرستی میں جاری جامعہ آل رسول(واقع سنّی جامع مسجد یارسول اللہ)کے طالب علم محمد حسان محمد سلیم نے قرآن مقدس بہترین انداز میں پڑھ کر اوّل نمبر پر کامیابی حاصل کی
اِس موقع پر جامعہ آل رسول کے تمام اساتذہ مفتی امتیاز نجمی،حافظ اسرائیل اشرفی،حافظ اسامہ ضیائی،حافظ آصف قادری،حافظ محمد عابد اشرفی،حافظ محمد وسیم چشتی،حافظ اسید نوری،حافظ پرویز نجمی،حافظ تنزیل ملک اور قاری عبدالسلام قادری اور انعام یافتہ طالب علم کے والدین کو آل رسول مولانا سیّد امین القادری صاحب قبلہ،حافظ محمد غفران اشرفی(ناظم تعلیمات جامعہ آل رسول)،اراکین مجلس شوری و مبلغین سنّی دعوت اسلامی کی جانب سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کی جاتی ہے۔نیز مستقبل کے لیے نیک خواہشات اور جامعہ کے تمام طلبا کے علمی مدارج میں ترقی کی دعا کی جاتی ہے۔اللہ پاک جامعہ آل رسول کو خدمت قرآن کے لیے اہلسنّت کا بے مثال ادارہ بناے۔
دعاگو:مولانا سیّد امین القادری،حافظ محمد غفران اشرفی(ناظم تعلیمات جامعہ آل رسول)،اراکین مجلس شوری و مبلغین سنّی دعوت اسلامی