مکرمی احباب،
قومی اردو کتاب میلہ مالیگاؤں کی تیاریاں عروج پر تھیں لیکن اس بیچ مالیگاؤں میں ہوئے حالیہ واقعہ کی وجہ سے حالات کافی تبدیل ہوگئے۔ حالانکہ شہری انتظامیہ سے اکتوبر کے مہینے ہی میں میلے کے انعقاد سے متعلق ملاقاتیں ہوچکی تھیں اور اُن کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا گیا تھا مگر تازہ صورتحال کی وجہ سے انتظامیہ اور قومی کونسل دونوں کا یہ ماننا ہے کہ میلے کو دس بارہ دنوں کے لیے ملتوی کردیا جائے۔
مالیگاؤں اردو کتاب میلہ کمیٹی اس صورتحال کو غنیمت جانتے ہوئے اسے میلے کی بہتر تیاری کا موقع سمجھتی ہے اور آپ سب سے ملتمس ہے مالیگاؤں کتاب میلے کو بے نظیر کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہمارا تعاون فرمائیں۔
مالیگاؤں اردو کتاب میلہ کمیٹی۔