جلگاؤں ( پریس ریلیز ) کے کے اردو گرلز ہائی سکول و جونیئر کالج میں ١١نومبر یومپیداءش مولانا ابوالکلام آزاد بطور قومی یوم تعلیم صدر مدرس عقیل خان بیاولی کی صدارت میں منعقد ہوا اپنی صدارتی تقریر میں موصوف نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد بھارتی سیاست، نظامی و سیاسی نظام کے آی کون تھے اور رہینگے آج تک ان کا متبادل میدان عمل میں نہیں آسکا۔
اپنی بات کو طول دیتے ہوئے موصوف نے شرکاء سے حصول علم و فروغ علم کی اپیل کی، سینیٹر استانی تنویر اقبال نے مولانا موصوف کی زندگی کے کئی گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے زمانہ طالب علمی سے آزاد سے متعلق جمع تحریروں کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ منظوم خراج تحسین پیش کیں مظہر الدین شیخ، مشتاق بہشتی، شاہ ذاکر سمیت طالبات تقدیس فاطمہ، مسیرہ باغبان، ارمعمران،سیما احد وغیرہ نے مختلف عناوین سے سیر حاصل معلومات پیش کیں مہمان خصوصی پروفیسر پٹھان قاسم اخلاق نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا آزاد کے تعلیمی نظریات پر روشنی ڈالی۔ نظامت و رسم شکریہ نازیہ رفیق نے کیں ابتداء تلاوت کلام سے ہوئی۔