کھام گاؤں (واثق نوید)اصلاح معاشرہ کمیٹی کے کل ہند کنوینر محمد عمرین محفوظ رحمانی نے علاقے برار میں اصلاح معاشرہ کمیٹی میں توسیع کرتے ہوئے برار کے معاون کنوینر کی حثیت سے مفتی محمد حنیف قاسمی کو نامزد کیا۔ موصوف کی یہ نامزدگی علاقے برار میں آپکا اثر ورسوخ ، عوام کا بڑا طبقہ موصوف سے مانوس ہے، موصوف کی خطیبانہ صلاحیت سے علاقے کے لوگ فیض باب ہورہے ہیں ۔ انہیں صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی۔
واضح رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بھوپال ورکینگ کمیٹی اجلاس میں طے پایا تھا کہ اصلاح معاشرہ کے کاموں کو مزید وسعت دی جائے۔ اس ضمن میں بورڈ کے صدر مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کی ہدایت پر صوبائی، علاقائی ، و ضلعی ، اصلاح معاشرہ کمیٹی کی تشکیل اور کنوینرس کی نامزدگی کی گئی تھی۔ 26 جون کو اصلاح معاشرہ کمیٹی کے کل ہند کنوینر محمد عمرین محفوظ رحمانی کی صدارت و نگرانی میں علاقے برار ، اور برار کے مختلف اضلاع کے ذمہ دان نامزد کئے گئے تھے۔
حال ہی میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کے کل ہند کنوینر محمد عمرین محفوظ رحمانی کے برار سفر کے بعد برار اصلاح معاشرہ کمیٹی میں توسیع کرتے ہوئے علاقے برار کے معروف عالم دین مولانا مفتی محمد حنیف قاسمی کو برار اصلاح معاشرہ کمیٹی کا معاون کنوینر نامزد کیا گیا۔ مفتی محمد حنیف قاسمی کی اس نامزدگی سے اصلاح معاشرہ کمیٹی برار کو مظبوطی حاصل ہوگی اور پہلے دی جانے والی اصلاحی کوششوں کو بھی تقویت ملے گی۔