جلگاؤں( سعید پٹیل)گذشتہ دنوں مختلف عملی ،سماجی ،سیاسی ،و ملیّ فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف شعبوں میں کارہاۓ نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ٹرافی و اسناد سے نوزا گیا تھا۔
اس کے پیش نظر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے انعام یافتگان کو پرتپاک استقبالیہ دیاگیا۔اس موقع پر اینگلو اردو ہائی اسکول وجونیئر کالج کے وائس پرنسپل فاروق امیر کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئ۔ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوۓ گلہاۓ عقیدت دےکر استقبال کیاگیا۔بعد ازاں اینگلو اردوہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل بابوسر ،پریما بائی جین اردو پرائمری اسکول کے صدر مدرس ذاکر سر ،کےکے کی پٹنی اردو ہائی اسکول کے صدر مدرس مشتاق کریمی و مدرس ریاض شاہ سر کی خدمت میں بھی استقبالیہ پیش کیاگیا۔اس تہنیتی پروگرام میں انجمن خدمت خلق کے چیئرمن ڈاکٹر امان اللہ شاہ ،اقراء کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار ،انجمن تعلیم المسلمین کے صدر اعجاز عبدالغفار ملک ،مجید سیٹھ و دیگر اراکین ادارہ ،اساتذہ جملہ اسٹاف موجود تھا۔
فوٹو کیپشن :استقبالیہ ملازمین کے ساتھ اقراء کے اراکین و اساتذہ وغیرہ دیکھے جاسکتے ہیں۔