جلگاؤں (پریس ریلیز)کتابوں سے دوستی کیجئے اور مستقبل سنواریں ،مطالعہ کی کثرت ترقی کی ضمانت ہے ان زرین خیالات کا اظہار معروف افسانہ نگار قاضی مشتاق احمد نے انجمن خدمت خلق کے زیر انصرام جاری مرحومہ حجن مہ جبین لائیبریری کے زیر اہتمام منعقدہ اعزاز و استقبالیہ تقریب میں اظہار خیال فرماتے ھوئے کہا موصوف نے اپنی بات کو طول دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وقت کے ساتھ اقدار بدلتی رہتی ہیں مگر مطالعہ تاثر اپنی جگہ مستند ہے ۔
پروفیسر رومانہ قاضی نے مطالعہ کی اہمیت بتاتے ہوئے تعلیم اور خواتین کے رشتہ پر روشنی ڈالتے ہوئے خوب سے خوب تر حصولِ تعلیم کی ترغیب دیں۔ شبیر شاکر، موظف صدر معلمہ شمیم بانوں ملک،صدر مدرس پالدھی مشتاق کریمی نے بھی علم و ادب کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مطالعہ کی اہمیت واضح کیں۔ اپنی صدارتی تقریر میں الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ نے کہا کہ بغیر علم کے انسانی زندگی کا تصور محال ہے۔موصوف نے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا۔ اس موقع پر گوشۂ کتب خانہ قاضی مشتاق احمد کے نام سے منسوب کیا گیا جس میں محققین کے لئے خصوصی قاضی مشتاق احمد کا ادبی سرمایہ دستیاب ہوگا اس موقع پر امتیاز قاضی جوانٹ سیکریٹری محکمہ تعلیم و کھیل ریاست مہاراشٹر، ڈاکٹر محمد طاہر، عبدالمجید سیٹھ ذکریہ، خالد بابا باغبان،زاہد بھائی شاہ، بطور مہمانان خصوصی موجود تھے۔ نظامت مظہر الدین شیخ،تبرشاہ ذاکر و تبریز شیخ نے کیں۔ طالبات نے حمد، دعا،نعت مبارکہ اور تقاریر پیش کیں ۔ کامیابی کے لئے صدر مدرس عقیل خان بیاولی کی نگرانی میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے محنت کیں۔ قبل ازیں تلاوت کلام پاک کا اہتمام ہوا۔