جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی )اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقراء اردو جونیر کالج آف ایجوکیشن جلگاؤں میں ڈی ایل ایڈ سال دوم کے طلبہ و طالبات کے لیے الوداعی تقریب اور سال اول میں داخل نئے طلبہ کے لیے جلسہ استقبالیہ نیز تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار صاحب کی زیر صدارت تقریب کا آغاز حافظ ارباز کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نعت کا نذرانہ نزہت شیخ نے پیش کیا۔ ترانہ اقرا سامیہ اور ہم نوا نے پیش کیا۔ غرض و غایت شیخ رفیق سر نے پیش کی۔ گزشتہ سال کی تعلیمی روداد پرنسپل محترمہ سعیدہ وکیل نے پیش کیں ۔
سال دوم کی طالبات شیخ ارم افضال، شیخ نبیلہ مختار اور قاضی مہوش مزمل الدین نے تاثرات پیش کیں نیز اپنے اساتذہ کرام و کالج انتظامیہ سے متعلق اظہار تشکر کیا۔ مہمان خصوصی پرسنل ڈاکٹر اقبال شاہ، ڈاکٹر امان اللہ شاہ، جناب طارق انور اور ڈی ایل ایڈ کالج کے چیئرمین عبدالرشید شیخ صاحب نے طلبہ کو مطالعہ کی اہمیت بتاتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کرام نے خوب مطالعہ کرنا چاہیے ، ساتھ ہی جدید تکنیک سے روشناسی اخلاقی اقدار کی بھی پاسداری کی نصیحتیں کیں اور تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ صدر اقراء الحاج عبدالکریم سالار صاحب نے زیر تربیت معلمین کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کریں اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوں۔ قابل معلم بنیں اپنی قابلیت کے ذریعے اپنا اور اپنے ادارے کا نام روشن کریں۔
انفرادی کھیلوں میں اول دوم اور سوم مقامات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی اسناد دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ سوسائٹی کے اراکین محترم امین بھائی بادلی والا،شیخ ظفر سر، ڈاکٹر شیخ محمد طاہر، مجید ذکریا سیٹھ، غلام نبی باغبان سر، ذبیع اللہ سر شریک محفل رہیں۔ کالج کے لکچرر وسیم اختر سر، اعجاز سر نے پروگرام میں شرکت کی۔ پٹھان قاسم نے رسم شکریہ ادا کیا۔ مہوش مزمل الدین قاضی نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دے۔