جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کا جلگاؤں شہر کےٹکي ہال مہرون میں تاجران کا خصوصی تربیتی اجتماع ہوا جس میں ممبئی ریجن کے نگران پروفیسر ذیشان عطا ری نے تجارت کے آداب ،تجارت کا سنت طریقہ اور اسلامی تاجر کی خصوصیات بتاتے ہوئے تجارت کی خیر و برکت بتائیں نیز تاجر کو کیسا ہونا چائیے
اس موضوع پر بیان فرمایا۔ موصوف نے علمِ دین سیکھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے پر بھی زور دیا اس اجتماع میں مقامی تاجران نے کثیر شرکت فرمائیں صلاۃ وسلام اور دعاء پر اجتماع کا اختتام ہوا۔