جماعت اسلامی ہند،جلگاؤں کے اوّلین رکن جماعت جناب سعید صاحب (سائیکل مارٹ والے) ان کاطویل علالت کے بعد انتقال ہوچکا ہے۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔سعید خان صاحب جماعت اسلامی کے اوّلین کارکنان میں سے تھے جو فی الحال نئے رفقاء کے لیے گھنے برگد کی مانند سایہ تھے۔
مرحوم زاہد دیشمکھ صاحب کے حلقہ احباب میں سے تھے۔اللہ تعالی موصوف کی مغفرت فرمائے ان کے درجات کو بلند کرے اور اقامت دین کے راستے میں ان کے ذریعے سے کی گئی کاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے وارثین کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔مرحوم کو 7بیٹے اور 7بیٹیاں ہیں،ان میں سے 6بیٹے اور 5بیٹیاں بقید حیات ہیں۔
امیر مقامی
جماعت اسلامی ہند جلگاؤں