مالیگاؤں(پریس ریلیز) ملک کے دستور نے ہر مذاہب و قوموں کو مساوی حقوق دیے ہیں دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک بھارت دیش ہے اس ملک کی آبیاری میں مجاہدین آزادی نے پانی سے زیادہ خون دیا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کے ہر حصے میں یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کا جشن بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے ہر سال یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر سیوک سوسائٹی؛M.I.Cگروپ مولانا کمپاؤنڈ؛صمد حبیب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نیو بس اسٹیشن کے سامنے نزد پیراڈائز اسکول جشن جمہوریہ اور جشن آزادی پورے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ امسال بھی جشن جمہوریہ کا انعقاد کیا گیا اس عظیم الشان جشن جمہوریہ میں رکن اسمبلی حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب؛ حافظ عبیدالرحمان ابن مفتی محمد اسماعیل قاسمی،شکیل تیراک، ڈاکٹر عارف انجم، پولس آفیسران برادرن وطن،معصوم طلباء و طالبات،راہ گیرشہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔
اس باوقار تقریب جشن جمہوریہ کو کامیاب کرنے میں صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر؛صدر M.I.C گروپ اعجاز احمد؛صدر صمد حبیب فاؤنڈیشن سروش صمد؛رضوان سیوک؛ محمد کامران ؛ عبیدالرحمان ؛ شفیق بلڈد؛رضوان M.I.C؛عبداودودM.I.C؛عبیدالرحمان پہلوان؛ علیم M.I.C؛جنید عرف چھوٹے؛نے جدوجہد کی ۔