نئی دہلی( اردولیکس) آئی پی ایل کی نیلامی میں ٹیم انڈیا کے اوپنر شریاس آئر اور جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کاگیسو ربادا کو بھاری قیمت پر فروخت کیا گیا۔ پنجاب کنگس نے ہندوستانی اوپنر شیکھر دھون کو 8.25 کروڑ میں اور ربادا کو 9.25 کروڑ میں خریدا۔ کمنز کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 7.25 کروڑ روپے میں، بولٹ کو 8 کروڑ روپے میں، اسٹار اسپنر روی چندرن اشون کو راجستھان رائلز نے 5 کروڑ میں اور سینئر فاسٹ بولر محمد شمیع کو گجرات ٹائٹان نے 6.25 کروڑ روپے میں خریدا۔
بنگلور چیلنجرز نے جنوبی افریقہ کے سینئر بلے باز فاف ڈوپلیسی کو 7 کروڑ میں اور دہلی کیپٹلز نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو 6.25 کروڑ میں خریدا۔ لکھنؤ کی ٹیم نے پروٹیز اوپنر کوئنٹن ڈیکاک کو 6.75 کروڑ روپے میں حاصل کیا ہے۔ کولکتہ کی ٹیم نے شاندار بلے باز شریاس ایر کو 12.25 کروڑ میں خرید لیا۔ یہ اس سیزن میں ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ نیلامی ہے۔